ایلون مسک کے نئے شہر میں کون رہ سکے گا؟
ٹیسلا کے مالک اوردنیا کے دوسرےامیر ترین شخص ایلون مسک اوران کی کمپنی نے ایک نیا شہربسانے کی منصوبہ بندی پورے زوروشورسے شروع کردی ہے۔
امریکی جریدےوال اسٹریٹ جرنل کےمطابق ایلون مسک اوران کی کمپنی نے نئے شہر کو بسانے کےلیے ٹیکساس میں ہزاروں ایکڑزمین لےلی ہے،بسائے جانے والے نئے شہر میں صرف ایلون مسک کی کمپنی میں کام کرنےوالےافراد ہی شہرمیں قیام پذیرہوسکیں گے۔
امریکہ اور کینیڈا کے بعد بیلجیم نے بھی ٹک ٹاک پر پابندی لگا دی
واضح رہےکہ اس سے قبل ایلون مسک نے2020 میں کہا تھا کہ وہ ٹیسلا کا ہیڈ کوارٹراوراپنا گھربھی کیلیفورنیا سے ٹیکساس منتقل کریں گے۔
موسمِ گرما کی مناسبت سے پیلے آئی فون کی سوشل میڈیا پردھوم
رپورٹ کےمطابق نئے شہرکو بسانےکے لیےآسٹن کےقریب کم ازکم 3500 ایکڑزمین خریدی گئی،اس وقت ایلون مسک اسنیل بروک کے نام سے نیا شہرقائم کرنے کی تیاریاں زوروشور سےجاری ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جس علاقے میں ایلون مسک نیا شہر بسانے جا رہے ہیں وہ زیر تعمیربورنگ اوراسپیس-X پلانٹس کے قریب ہے،یہ جگہ ٹیکساس میں دریائے کولوراڈو کے کنارے پہ واقع ہے۔
واٹس ایپ اب کونسا نیا فیچر متعارف کرانے جا رہا ہے؟
تیارکردہ منصوبے کے تحت ایلون مسک کی کمپنیوں کے ملازمین ہی یہاں رہیں گے اورقریبی پلانٹس میں کام کریں گے،رپورٹ کے تحت 100 مکانات بنانے کا منصوبہ ہے جہاں قریب ہی ایک پول اورکھلا کھیل کا میدان بنایا جائے گا۔
میٹا کا ٹوئٹر کے مقابلے میں نیا سوشل میڈیا پلیٹ فارم لانے کا فیصلہ
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایلون مسک کا منصوبہ اپنے ملازمین کو سستے گھر فراہم کرنا ہے۔ اس حوالے سے منظر عام پر آنے والی تفصیلات کے تحت ایلون مسک تقریباً 65,000 روپے ماہانہ کی ابتدائی قیمت پرایک اور دو بیڈرومز کے گھر فراہم کرنا کریں گے۔
اس سلسلے میں سامنے آنے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ طے ہو گا کہ اگر کمپنی کے ملازمین نوکری چھوڑدیتے ہیں یا انہیں نکال دیا جاتا ہے تو وہ آئندہ 30 دن کے اندر گھر بھی خالی کریں گے۔