پی ایس ایل 8: کراچی کنگز نےلاہور قلندرز کو 86 رنز سے شکست دیدی
پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کے 30 ویں میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 86 رنز سے شکست دے دی، جس کے ساتھ ہی پی ایس ایل 8 کے گروپ مرحلے کا اختتام ہو گیا اور دو دن آرام کے بعد 15 مارچ سے پلے آف مرحلہ کا آغاز ہوگا۔
ملتان سلطانز نے پی ایس ایل ایلیمنیٹر کیلئے کوالیفائی کرلیا
لاہورکے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز کے197 رنز کے ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز کی ٹیم 110 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔
کراچی کنگز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقرہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے،محمد اخلاق 51 ، کپتان عماد وسیم 45، طیب طاہر 40 اور بین کٹنگ 33 رنز بنا کر نمایاں رہے،لاہور قلندرز کی طرف سے زمان خان، حسین طلعت اور حارث رؤف نے 2، 2 جبکہ دلبر حسین نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
پی ایس ایل ایونٹ ختم ہونے سے پہلے 5 انٹرنیشنل کھلاڑیوں کی وطن واپسی
دریں اثنا کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا، عماد وسیم نے کہا کہ ہمیں لیگ کے تین میچز جیتنے چاہیے تھے۔
خیال رہے کپتان لاہور قلندرز شاہین شاہ آفریدی کو آج کے میچ کیلئے آرام دیا گیا ہے جبکہ ان کی جگہ کپتانی ڈیوڈ ویسا کررہے ہیں،کراچی کنگز کی جانب سے محمد اخلاق نے بطور وکٹ کیپر اور بیٹسمین ڈیبیو کیا جبکہ لاہور قلندرز کی طرف سے شین ڈیڈسویل نے میچ میں ڈیبیو کیا۔