بابر، شاداب اور شاہین کپتانی کی جنگ میں پڑ گئے ہیں، رمیز راجہ

کپتانی کی جنگ سے ڈریسنگ روم کا ماحول خراب ہو گا، رمیز راجا

پی سی بی کے سابق چیئرمین رمیز راجا کا کہنا ہے کہ بابر، شاداب اور شاہین کپتانی کی جنگ ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہیں۔

اپنی ٹوئٹ میں رمیز راجا نے کہا کہ بابر، شاداب اور شاہین کپتانی کی جنگ ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہیں ، یہ ٹھیک نہیں۔

رمیز راجا نے کہا کہ ایسا کرنا ناصرف ماحول کو خراب کردے گا بلکہ بابر کی قیادت میں بنی بہترین وائٹ بال (ون ڈے اور ٹی 20 فارمیٹ) ٹیم کو بھی خراب کردے گی۔

سابق پی سی بی چیئرمین نے کہا کہ پلیز تاریخ سے سیکھیں کیونکہ 90 کی دہائی میں پاکستان کرکٹ کو اس طرح تباہ کیا گیا تھا۔

Ramiz Raja

Babar Azam

Shahdab

Shaheen Shah Afridi

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div