فی تولہ سونے کی قیمت میں 1200 روپے کااضافہ ریکارڈ
عالمی منڈی میں سونے کی قمیت میں 3 ڈالر فی اونس اضافہ ہوا
عالمی اورپاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ، پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1200 روپے عالمی بازار میں 3 ڈالر فی اونس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 1200 روپے اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونا 1 لاکھ 98 ہزار 700 روپے کا ہو گیا ہے،اسی طرح 10گرام سونے کا بھاؤ 1029 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 70 ہزار 353 رہے ۔
دوسری جانب عالمی بازار میں بھی سونے کا بھاؤ 3 ڈالر اضافے کے بعد 1,837 ڈالر فی اونس ہے۔