ملتان سلطانز کے بیٹر عثمان خان نے پی ایس ایل میں نئی تاریخ رقم کردی

وہ 43 گیندوں پر 120 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے

ملتان سلطانز کے نوجوان اوپنر عثمان خان نے پاکستان سپر لیگ میں نئی تاریخ رقم کردی۔ انہوں نے صرف 36 گیندوں پر سنچری بناکر پی ایس ایل میں تیز ترین سنچری کا رائیلی روسو کا ریکارڈ توڑ دیا۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان محمد نواز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، ملتان سلطانز کے اوپنرز نے شروع سے ہی جارحانہ انداز اختیار کیا اور ٹیم کو 15.7 کی اوسط سے 157 رنز کا آغاز فراہم کیا۔

ملتان سلطانز کے بیٹر عثمان خان نے پاکستان سپر لیگ کی تاریخ کی تیز ترین سنچری جڑ دی، انہوں نے صرف 36 گیندوں پر 100 کا ہندسہ عبور کیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف عثمان خان 43 گیندوں پر 120 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ان کی اننگز میں 9 چھکے اور 12 چوکے شامل تھے، انہوں نے کپتان رضوان کے ساتھ مل کر ٹیم کو 10 اوورز میں 157 رنز کا آغاز فراہم کیا۔

پاکستان سپر لیگ کی تاریخ کی تیز ترین سینچری کا ریکارڈ ملتان سلطانز کے ہی رائیلی روسو کے پاس تھا، انہوں نے گزشتہ روز پشاور زلمی کیخلاف میچ میں 40 گیندوں پر سنچری اسکور کر کے اپنا ہی ریکارڈ توڑا تھا۔

اس سے قبل رائیلی روسو نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیلئے کھیلتے ہوئے 43 گیندوں پر سنچری بنائی تھی۔

QUETTA GLADIATORS

Multan Sultans

USMAN KHAN

PSL8

PSL2023

Tabool ads will show in this div