آسکر کی تقریب سے پہلے پارٹی میں علی سیٹھی کی پرفارمنس

علی سیٹھی نے پسوری اور لتا منگیشکر نے گانے کو گایا
<p>Instagram/alisethiofficial</p>

Instagram/alisethiofficial

پسوری کے سنگر علی سیٹھی نے لاس اینجلس میں 94 ویں سالانہ اکیڈمی ایوارڈز سے قبل ساؤتھ ایشین ایکسی لینس پارٹی میں پرفارم کیا، پارٹی کی میزبانی پریانکا چوپڑا نے کی۔

امریکی شہرلاس اینجلس میں آسکر کی مرکزی تقریب سے پہلے ساوتھ ایشن ایکسی لینس پارٹی کو رکھا گیا۔ اس تقریب میں ملالہ یوسفزئی ، پریانکا چوپڑا ، شرمین عبید چنائے، جوائے لینڈ کی مرکزی اداکار علینا خان ، ہدایت کار صائم صادق سمیت دیگر نے شرکت کی۔ پری آسکر پارٹی کی تقریب پیراماونٹ پکچرز اسٹوڈیو میں کی گئی۔ اس پارٹی میں پاکستانی گلوکار علی سیٹھی نے بھی پرفارم کیا۔ اس پارٹی کی میزبانی بالی وڈ اسٹار پریانکا چوپڑا نے کی۔

علی نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پرایک ویڈیو بھی شیئر کی۔ جس میں انہوں نے بھارتی سنگر لتا منگیشکر کی آواز میں گائے گئے گانے یہ سماں ، سما ہے یہ پیار کا پر پرفارم کیا۔ علی نے اپنی آواز سے ایسا جادو جگایا کہ پارٹی میں موجود شرکا بھی ڈانس کیے بنا نہ رہ پائے۔

اس پارٹی میں علی نے کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کے لئے گائے گئے گانے پسوری کو بھی پیش کیا۔ اس گانے کی مقبولیت دنیا بھر میں ہوئی۔ جس کے بعد اب تک پسوری یوٹیوب کے گلوبل میوزک چارٹ پر بھی موجود ہے۔

بالی وڈ اسٹار پریتی زینتا نے بھی اس پارٹی کی تصاویر کو اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر شیئر کیا۔

oscars

Priyanka Chopra

ali sethi

PASOORI

Pre Oscars

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div