اشنا شاہ کے ٹویٹ پر ربیعہ کلثوم کا کرارا جواب
اشنا شاہ نے سینئر اداکار قوی خان کے حوالے سے پوچھا کہ قوی صاحب کو کتنے ایوارڈز ملے اور وہ کتنوں کے حقدار تھے ؟ اس پر ربیعہ نے اشنا کو کرارا جواب دیا۔
اشنا شاہ جو کہ سوشل میڈیا پر اپنے کھرے سوالات اور ایک خاص رائے رکھنے کے حوالے سے جانی جاتی ہیں۔ پاکستان کے سینئراداکار قوی خان کے انتقال کے بعد انہوں نے ٹوئٹر پران کی خدمات اورانہیں دیئے جانے والے اعزازات کے حوالے سے سوال پوچھ لیا۔
اشنا نے لکھا کہ میرا ڈرامہ انڈسٹری سے ایک سوال ہے کہ قوی خان کی حیات میں انہیں کتنے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ ملے؟ اور وہ کتنے ایوارڈز کے حق دار تھے؟؟
اس ٹویٹ پرایک صارف نے لکھا کہ آپ پاکستان میں کتنا ٹیکس دیتی ہیں جب سے آپ یہاں کام کر رہی ہیں ؟؟
ایک صارف نے لکھا کہ اس سے قبل آپ نے کتنی مرتبہ قوی صاحب کے لئے ٹویٹ کی ؟؟
اشنا کے جب اسی سوال کا ذکرایک شوبز پیچ پر ہوا، جس پر پاکستانی اداکارہ ربیعہ کلثوم نے اشنا کے ٹویٹ کا جواب دیا لکھا کہ ہر چیز پر اپنا نطقہ نظر بنانا بند کریں ، حقائق کی جانچ پڑتال کریں
قوی صاحب کو ستارہ امتیاز، تمغہ برائے حسن کارکردگی ، نگار ایوارڈز اور پی ٹی وی ایوارڈز سے نوازا گیا۔ وہ بے شمار نامزدگیاں اور دیگر اعزازات اپنے نام کر چکے ہیں۔ قوی صاحب ایک خوش مزاج انسان تھے۔ سیٹ پر بھی اور کیمرے کے علاوہ بھی وہ ایک لیجنڈ کی مانند ہی ٹریٹ کرتے تھے۔ ایک ایک خوش انسان تھے جو کہ اپنے گھر والوں اور دوستوں کے درمیان سکون سے واپس چلے گئے ۔