رائیلی روسو نے پی ایس ایل کی تاریخ میں نیا کارنامہ انجام دیدیا

پاکستان سپر لیگ میں تیز ترین سنچری کا اپنا ہی ریکارڈ توڑ ڈالا

رائیلی روسو نے پاکستان سپر لیگ 8 میں 40 گیندوں پر سنچری اسکور کرکے پی ایس ایل کی تاریخ میں اپنی ہی تیز ترین سنچری کا ریکارڈ توڑ دیا۔

پاکستان سپر لیگ 8 کے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جمعہ کو کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز کے بیٹر رائیلی روسو نے پشاور زلمی کیخلاف 40 گیندوں پر سنچری جڑ دی جو پی ایس ایل کی تاریخ کی تیز ترین سنچری ہے۔

مزید جانیے: ملتان سلطانز نے پی ایس ایل ایلیمنیٹر کیلئے کوالیفائی کرلیا

اس سے قبل پاکستان سپر لیگ کی تیز ترین سنچری کا ریکارڈ انہی کے پاس تھا، جب 2020 میں انہوں نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طرف سے ملتان سلطانز کیخلاف کھیلتے ہوئے 43 گیندوں پر بنائی تھی۔

پی ایس ایل میں تیز ترین سنچری بنانے والوں کی فہرست میں دوسرا نمبر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے جیسن رائے کا ہے جنہوں نے رواں سیزن میں اسی گراؤنڈ پر پشاور زلمی کے ہی خلاف 44 گیندوں پر یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل8 میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر 4 کھلاڑیوں پر جرمانہ

رپورٹ کے مطابق جیسن رائے انفرای طور پر سب سے بڑی اننگز کھیلنے والے بیٹر ہیں، ان کا اسکور 145 رنز ناٹ آؤٹ ہے۔

دوسری جانب ہیری بروک 48، کیمرون ڈیل پورٹ اور جیسن رائے 49، شرجیل خان اور فخر زمان 50، 50 گیندوں پر سنچریاں اسکور کرچکے ہیں۔

rilee rossouw

PSL8

PSL2023

Tabool ads will show in this div