عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا، پاکستان میں سستا ہوگیا

فی اونس نرخ 15 ڈالر بڑھ گئے

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں غیر معمولی اضافہ ہوگیا جبکہ پاکستان میں معمولی کمی ہوگئی۔

صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن سے جاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی دیکھی گئی، فی تولہ 200 روپے کی کمی سے ایک لاکھ 97 ہزار 500 روپے اور دس گرام 172 روپے سستا ہو کر ایک لاکھ 69 یزار 324 روپے کا ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ

رپورٹ کے مطابق عالمی منڈی میں فی اونس سونے کے نرخ 15 ڈالر کے غیر معمولی اضافے سے ایک ہزار 834 ڈالر ہوگئے۔

گزشتہ روز پاکستان میں سونا 400 روپے مہنگا ہوا تھا جبکہ عالمی مارکیٹ میں 23 ڈالر کی غیر معمولی کمی ہوئی تھی۔

LATEST GOLD AND SILVER PRICES

TODAYS GOLD RATES

GOLD PRICE IN PAKISTAN

Tabool ads will show in this div