پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت اختتام

کے ایس ای 100 انڈیکس میں 208 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز 208 پوائنٹس کا اضافہ ہوگیا، انڈیکس 41 ہزار 700 کی نفسیاتی حد عبور کرگیا۔

پی ایس ایکس میں جمعہ کو کاروباری ہفتے کا اختتام مثبت زون میں ہوا، کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 208 پوائنٹس اضافے سے 41 ہزار 793 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

رپورٹ کے مطابق جمعہ کو اسٹاک مارکیٹ میں مجموعی طوع پر 27 کروڑ 27 لاکھ شیئرز کا لین دین ہوا، جن کی مالیت 5 ارب 17 کروڑ 71 لاکھ 41 ہزار 739 روپے ہے۔

پی ایس ایکس میں جمعہ کو کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 41 ہزار 902 پوائنٹس کی سطح پر دیکھا گیا تاہم اس اختتام تک اس میں کچھ کمی آگئی۔

KSE 100 Index

PAKISTAN STOCK EXCHANGE (PSX)

Tabool ads will show in this div