عادل نے راکھی کو کیسے دھوکہ دیا ؟ راکھی کا نیا گانا ریلیز
راکھی ساونت نے اپنے ساتھ پیش آنے والے حالیہ واقعات کی منظر کشی جھوٹا گانے میں کی۔ گانے کی ویڈیو میں راکھی نے بھی فیچر کیا۔
بگ باس کی راکھی ساونت جو کسی نہ کسی انداز میں خبروں میں ان رہتی مگر عادل درانی سے شادی کی خبروں کے بعد سے ہی راکھی کی زندگی خود خبر بن گئی۔
راکھی نے خود کی آپ بیتی کو جھوٹا گانے کی ویڈیو میں بیان کیا ہے ۔
جتنا رونا تھا تیرے پیار میں رو لیا صنم ، یہ جھوٹا گانے کے بول ہیں۔ جو کہ بگ باس سے شہرت پانے والی راکھی ساونت کے مطابق ان کے ساتھ ہونے والے اس دھوکے کی کہانی ہے جو کہ انہیں ان کے شوہر عادل درانی سے ملا۔
اس گانے میں التمش فریدی نے آواز کا جادو جگایا ، جبکہ گانے کے میوزک کو کمپوز کیا آصف فرید نے ۔ گانے میں راکھی ساونت نے فیچر کیا۔
راکھی ساونت گذشتہ کئی دنوں سے خبروں میں رہ رہی ہیں اور بھارتی پاپرازی ان کو خوب فولو کر رہے ہیں ۔ کچھ دن قبل ہی میراٹھی بگ باس سے نکلنے کے بعد ان کی والدہ کی طبعیت بگڑ گئی ، ڈاکٹرز نے ان کی والدہ کو کینسر تشخیص کیا۔ انہی دنوں راکھی نے عادل سے اپنی خفیہ شادی کے حوالے سے بھی میڈیا کو آگاہ کیا ۔ جس کے بعد سے ہی راکھی اور ان کے شوہر کے درمیان دوریاں بڑھنے لگیں۔
اسی دوران راکھی کی والدہ بھی شدید علالت کے بعد انتقال کر گئی ۔ تاہم راکھی اس شدید غم میں بھی اپنے شوہر عادل درانی کی راہ دیکھتی رہی ۔ اسی دوران کافی پیچ و خم آئے اور پھر راکھی اور عادل کا معاملہ عدالت تک پہنچ گیا۔
راکھی نے اپنے ساتھ ہونے والے بہت سے واقعات کو اس میوزک ویڈیو میں دکھانے کی کوشش کی ہے۔