برطانوی شہزادی کے دوپٹے کا اتنا چرچا کیوں ؟؟

کیٹ مڈلٹن نے ایک تقریب میں پاکستانی برانڈ ایلان کا تیارکردہ اسکارف زیب تن کیا

کیٹ مڈلٹن نے ترکیہ اور شام میں آنے والے زلزلے کے رضاکاروں کو خراج تحسین پیش کرنے کی ایک تقریب میں پاکستانی ڈیزائینر خدیجہ شاہ کے برائنڈ ایلان کے تیار کردہ اسکارف اوڑھا۔

کیٹ مڈلٹن ایک اسٹائل آئیکون کی مانند ہیں جن کے فیشن اور اسٹائل کو نا صرف فولو کیا جاتا ہے۔ بلکہ اس پر کافی بات چیت بھی کی جاتی ہے۔

حال ہی میں شاہی جوڑے شہزادے ولیم اور کیٹ مڈلٹن نے ترکیہ اور شام میں آنے والے تباہ کن زلزلے کی امداد کے لئے ایک تقریب میں شرکت کی ۔ اس تقریب زلزلے سے متاثر ہونے والے افراد کی مدد کے لئے فنڈ اکٹھا کیا گیا ۔

جس میں شاہی جوڑے نے زلزلے سے متاثر ہونے والوں کے لئے فنڈز دینے والوں کا شکریہ ادا کیا ۔ اسی تقریب کی مناسبت سے کیٹ مڈلٹن نے بلیک لانگ کورٹ زیب تن کیا اس پر وائٹ بلیک ایمرائیڈڈ دوپٹے کو بھی اوڑھا۔

ایلان کے انسٹاگرام پیچ پر بھی پرنسز آف ویلز (کیٹ مڈلٹن) کی اس تقریب کی تصاویر کو شیئر کیا گیا ہے ۔ ساتھ ہی لکھا کہ! جی ہاں سسٹین ایبل فیشن کی روایت کو برقرار رکھا ، انہوں نے اسی جوڑے کے دوپٹے کو زیب تن کیا جو کہ انہیں بطور تحفہ پاکستان دورے کے موقع پر دیا گیا۔

یاد رہے کہ شاہی جوڑا شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن نے اکتوبر 2019 میں پاکستان کا دورہ کیا ۔ اس دورے پر بھی کیٹ نے پاکستانی برانڈز بونینزا ، گل احمد ، ایلان کے تیار کردہ ملبوسات کو زیب تن کیا جبکہ ماہین خان کے بھی تیار کردہ دو ڈریسز کو زیب تن کیا۔

Kate Middleton

Sustainable fashion

Pakistani fashion

Tabool ads will show in this div