جرمنی میں گرجا گھر کے اندر فائرنگ سے 8 افراد ہلاک
جرمنی کے شہر ہیمبرگ میں ایک گرجا گھر (چرچ) میں فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم 8 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جرمنی کے شہر ہیمبرگ میں عیسائیوں کے ایک فرقے یہووا وٹنس کے ایک چرچ میں فائرنگ اس وقت ہوئی جب وہاں کوئی مذہب تقریب جاری تھی۔
جرمن استاد کی 100 سے زائد بچوں سے جنسی زیادتی
واقعے میں کم از کم 8 افراد کے ہلاک ہونے کا دعویٰ کیا ہے لیکن جرمنی کی پولیس اس کی تصدیق نہیں کررہی، تاہم کئی افراد کو زخمی حالت میں اسپتال پہنچانے کی تصدیق کی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والا ایک ہی شخص تھا جس نے کم و بیش 25 گولیاں چلائیں۔ فائرنگ کرنے والا بھی ہلاک ہونے والوں میں شامل ہوسکتا ہے۔
جرمنی میں حکومت کا تختہ الٹنے کا منصوبہ ناکام
فائرنگ کے فوری بعد ایک علاقہ مکین نے چرچ کی ویڈیو ریکارڈ کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص کھڑکی سے چرچ میں داخل ہوا اور اس کے بعد عمارت میں فائرنگ کی آواز سنائی دیتی ہے۔
ویڈیو کلپ ریکارڈ کرنے والے شخص کا مزید کہنا ہے کہ ایک ایک شخص پہلی منزل سے دوسری منزل کی جانب بھاگتا ہوا نظر آیا تھا۔