صوبائی اسمبلی انتخابات؛ سیکیورٹی کیلئے ساڑھے تین لاکھ سے زائد نفری مانگ لی گئی

الیکشن کمیشن نے سیکرٹری دفاع اورڈی جی ملٹری آپریشنزکو بلالیا

الیکشن کمیشن نے پنجاب اورخیبر پختونخوا اسمبلیوں کے عام انتخابات کے دوران سیکیورٹی کے لیے ساڑھے تین لاکھ سے زائد نفری مانگ لی۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیرصدارت پنجاب اورخیبر پختونخوا اسمبلیوں کے عام انتخابات کیلئے اہم اجلاس جاری ہے۔

پنجاب اسمبلی کے انتخابات کیلئے پولنگ 30 اپریل کو ہوگی

اجلاس میں الیکشن کمیشن کے ارکان اور حکام کے علاوہ وزارت دفاع اور حساس اداروں کے افسران بھی شریک ہیں۔

اس موقع پر سیکیورٹی اہلکاروں کی الیکشن ڈیوٹی پر تعیناتی پر بھی بات چیت کی گئی۔

الیکشن کمیشن کے حکام کی جانب سے اداروں کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب اور بلوچستان کی اسمبلیوں کے انتخابات کے لئے 67 ہزار پولنگ اسٹیشنز قائم کئے جائیں گے، پنجاب میں تقریباً 52 ہزار جبکہ کے پی میں 15 ہزار پولنگ اسٹیشن قائم ہوں گے۔

صوبائی عام انتخابات: داخلہ اور خزانہ سیکریٹریزطلب

حساس اداروں کو بتایا گیا کہ ڈی آر اوز انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز کی نشاندہی کریں گے،انتہائی حساس پولنگ اسٹیشن میں سی سی ٹی وی کیمرے اور سیکیورٹی اہلکار تعینات کرنا ہوں گے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ پولنگ کے دوران دونوں صوبوں میں پولیس فورس کے علاوہ 3 لاکھ 53 ہزار سیکیورٹی اہلکار درکار ہوں گے۔

پنجاب میں پولیس کے علاوہ 2لاکھ97ہزار دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار جب کہ خیبر پختونخوا میں پولیس کے علاوہ 56 ہزار مزید نفری درکار ہوگی۔ الیکشن کمیشن نے منگل کو سیکرٹری دفاع اور ڈی جی ملٹری آپریشنز کو بلالیا۔

ECP

GENERAL ELECTIONS 2023

Tabool ads will show in this div