حکومت کی نیپرا سے بجلی سرچارج میں مزید ایک روپیہ 80 پیسے اضافے کی درخواست

مالی ضروریات پوری نہیں ہورہیں، سرچارج 3روپے 23پیسے فی یونٹ تک کیا جائے، حکومت کا موقف

حکومت نے نیپرا سے ملک بھر میں بجلی پر سرچارج میں مزید ایک روپیہ 80 پیسے اضافے درخواست کردی۔

وفاقی حکومت نے نیپرا کو دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا ہےکہ مالی ضروریات پوری نہیں ہورہیں۔

کراچی والوں پر ایک اور مہنگائی بم گرادیا گیا

حکومت نے نیپرا سے چار ماہ کے لئے بجلی پر 3 روپے 39 پیسے فی یونٹ نیپرا سے جون تک منظوری لی، یہ سر چارج جولائی سے جون 2024 تک ایک روپے 43 پیسے فی یونٹ برقرار رہنا تھا تاہم حکومت نے نظر ثانی کر کے اس میں فی یونٹ ایک روپے 80 پیسے کی درخواست کی ہے اب یہ چارج تین روپے تئیس پیسے فی یونٹ تک کیا جائے گا۔

ملک بھر کے صارفین پر بجلی گرادی

جولائی سے اکتوبر تک 300 یونٹ تک گھریلو و زرعی صارفین کے لیے 43 پیسے فی یونٹ سرچارج جبکہ نومبر سے 200سے 300یونٹ تک صارفین کے لیے سرچارج 3 روپے 23 روپے کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

زرعی صارفین کے لیے بھی نرخ نومبر سے روپے تئیس پیسے فی یونٹ مقرر کرنے کی درخواست کی ہے۔ نیپرا وفاقی حکومت کی سرچارج بڑھانے کی درخواست پر سولہ مارچ کو سماعت ہوگی۔

nepra

Electricity Bills

Electricity Price

NEPRA CHARGES

ELECTRICITY PRICE UP

Tabool ads will show in this div