”ایسے چلتا رہا تو پنجاب میں آئندہ پی ایس ایل نہ کرانے کا حکم دیں گے“، لاہور ہائی کورٹ

2 سال کے آرڈر دیکھ لیں پی سی بی کورٹ کے حکم کو نہیں مان رہا، جستس شاہد کریم

لاہور ہائیکورٹ نے پی ایس ایل کے آئندہ سال کا شیڈول پیش نہ کرنے کی صورت میں اگلے ایونٹ کے پنجاب میں انعقاد کو روکنے کا اشارہ دے دیا۔

پنجاب میں اسموگ کے تدارک کے لئے لاہور ہائی کورٹ میں دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے گرین بیلٹس پر بیرئیرز کو ہٹانے کا حکم دے دیا.

پنجاب کی تازگی نگلتا اسموگ کا عفریت

عدالت عالیہ نے آئندہ سال پی ایس ایل کا پلان بھی طلب کرلیا۔ جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیئے کہ عدالت پی سی بی کو دو سال سے کہہ رہی ہے آئندہ سال کا پلان شئیر کرے، اگر ایسے چلتا رہا تو پنجاب میں آئندہ پی ایس ایل نہ کروانے کا حکم جاری کردیں گے۔

جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیئے کہ دو سال کے آرڈر دیکھ لیں پی سی بی کورٹ کے حکم کو نہیں مان رہا، اسٹیڈیم کے گرد کھلاڑیوں کے لئے ہوٹل تعمیر کرنے کی تجویز کے بعد سے پی سی بی غائب ہے۔

پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر کے یقین دہانی کرائی کہ عدالت کے حکم پر عمل درآمد کیا جائے گا۔

جنوبی پنجاب کا گرین زون بھی آلودگی کی زد میں

دوران سماعت سی ٹی او لاہور نے بتایا کہ سڑکوں پر ٹریفک جام سےآگاہی کے لئے ٹیلی فون نمبر آویزاں کردیئے ہیں، عدالت نے ایل ڈی اے اور سی ٹی او لاہور سے تجاوزات کے خاتمے سے متعلق رپورٹ 14مارچ کو طلب کرلی۔

LAHORE HIGHCOURT

PSL8

PSL2023

Tabool ads will show in this div