لاہور میں دہشتگردی کی کوشش ناکام، حساس علاقے سے 3 دہشتگرد گرفتار

دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد اورخودکش جیکٹ بنانے کا سامان برآمد ہوا ہے، سی ٹی ڈی

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے 3 شہروں میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیموں کے 12 دہشت گرد گرفتارکرلئے ہیں۔

سی ٹی ڈی پنجاب کے حکام کا کہنا ہے کہ خفیہ آپریشن کے دوران لاہور سمیت 3 شہروں سے کالعدم تنظیموں القاعدہ اور ٹی ٹی پی کے 12 دہشت گرد گرفتار کئے گئے ہیں۔

میانوالی میں دہشت گردوں کا حملہ ناکام

گرفتار دہشت گردوں کی نشاندہی 61 مشتبہ افراد سے تفتیش کے دوران ہوئی، 3 دہشت گردوں کو لاہور کے حساس علاقے کے قریب سے گرفتار کیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار کئے گئے دہشت گردوں کے نیٹ ورک حساس مقامات میں تخریب کاری کرنا چاہتے تھے، ان دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد اورخودکش جیکٹ بنانے کا سامان برآمد ہوا ہے۔

خانیوال میں سی ٹی ڈی کے 2 افسران جاں بحق

گرفتار دہشت گردوں کیخلاف مقدمات درج کرکے ان سے تفتیش کی جارہی ہے۔

terrorism in pakistan

TERRORISM IN PUNJAB

lahore terrorism

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div