نوازشریف کو ہٹانے اور عمران خان کو لانے میں فیض حمید کا کلیدی کردار تھا، وزیردفاع

عمران خان ذاتی مفاد کیلئےکسی کو بھی سیاسی باپ بنالیتا ہے،خواجہ آصف

وزیردفاع خواجہ آصف نے دعویٰ کیا ہے کہ نوازشریف کو ہٹانے اور عمران خان کو لانے میں فیض حمید کا کلیدی کردار تھا۔

پروگرام ندیم ملک لائیو میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ نوازشریف حکومت کے خلاف ایجنڈے کو بے رحمی سے آگے بڑھایا گیا۔

وزیردفاع کا کہنا تھا کہ نے کہا کہ عمران خان کی خواہشات کو فیض حمید نے عملی جامہ پہنایا۔ عمران خان ذاتی مفاد کیلئے کسی کو بھی سیاسی باپ بنالیتا ہے۔ 5 سال پہلے سوچ سکتے تھے کہ پرویزالہٰی پی ٹی آئی کا صدر ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ فیض حمید کے بھائیوں سے متعلق تحقیقات کاکوئی علم نہیں، مریم نواز نے کہا ہے تو ان کو ان کو کوئی نہ کوئی علم ہوگا۔ بہت سارے ثبوت پبلک ڈومین میں آچکے ہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ ہم بیٹھ کرایک سابق فوجی کے احتساب کی بات کررہے ہیں۔ 2018 میں اپنی مرضی کے الیکشن کرائے گئے۔ عمران خان تسلیم کرتے فوج نیوٹرل ہے تو بہتری آسکتی تھی۔

یاد رہے کہ گزشتہ دن وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کے خلاف تحقیقاتی ادارے انکوائری کررہے ہیں۔ کوئی پیش رفت ہوئی تو سامنے آجائے گی۔

KHAWAJA ASIF

QAZI FAIZ ESSA

IMRAN KHAN BAIL

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div