کراچی والوں پر ایک اور مہنگائی بم گرادیا گیا
وفاقی کابینہ نے بجلی 4.76 روپے مہنگی کرنے کی منظوری دیدی
حکومت نے کراچی والوں پر ایک اور مہنگائی بم گرادیا، وفاقی کابینہ نے کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دیدی۔
ذرائع کے مطابق کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 4.76 روپے فی یونٹ مہنگی کردی گئی ہے۔
مزید جانیے: نیپرا نے کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین پر بجلی گرادی
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے کراچی کے بجلی صارفین کیلئے پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی 3 روپے 21 پیسے فی یونٹ اضافہ جبکہ دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں ایک روپیہ 55 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دی ہے۔
ذرائع کے مطابق کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ ملک بھر میں یکساں ٹیرف کو برقرار رکھنے کیلئے کیا گیا ہے۔
K-Electric
FEDERAL CABINET
NATIONAL ELECTRIC AND POWER REGULATORY AUTHORITY (NEPRA)
ELECTRICITY PRICE UP
تبولا
Tabool ads will show in this div