ویمنز لیگ ٹیمز کو اسلام آباد کے مقامی ریسٹورنٹ پر ہائی ٹی کی دعوت
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ویمنز لیگ کی ٹیموں ایمازون اور سپر ویمنز کے کھلاڑیوں سمیت سپورٹنگ اسٹاف کو اسلام آباد کے مقامی ریسٹورانٹ میں ہائی ٹی کی دعوت دی گئی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے آج پاکستان ویمنز لیگ کے نمائشی میچز میں شامل دونوں ٹیموں ایمازونز اور سپر ویمنز کے کھلاڑیوں اور سپورٹنگ اسٹاف کو وفاقی دارالحکومت کے مقامی ہوٹل میں ہائی ٹی پر مدعو کیا، جس میں چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیھٹی بھی شریک ہوئے۔
ویمنز لیگ کی مقامی اورغیر ملکی کھلاڑیوں نے ہوٹل میں روایتی اسٹالز کا بھی دورہ کیا اور وہاں مقامی ثقافتی ٹوپیاں پہن کر تصاویر بنوائیں۔
واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 میں کھیلے گئے پہلے ویمنز لیگ نمائشی میچ میں سپر ویمنز نے ایمازونز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی تھی، نمائشی میچز کا دوسرا میچ جمعہ کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔