چیف جسٹس ایس سی او اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے،ترجمان

چیف جسٹس صاحبان کا اجلاس 10 تا 12 مارچ بھارت میں شیڈول ہے

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال ایس سی او اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔

ممتاز زہرا بلوچ کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے چیف جسٹس صاحبان کا 3 روزہ اجلاس 10 تا 12 مارچ بھارت میں شیڈول ہے۔

ترجمان کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان اجلاس میں شرکت نہیں کر سکیں گے اور اس سلسلے میں چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے بھارتی ہم منصب کو آگاہ کر دیا۔

آزاد کشمیر کبھی بھارت کا حصہ نہیں بن سکتا، پاکستان

بیان کے مطابق چیف جسٹس ناگزیر مصروفیات کےباعث 10 تا 12 مارچ ہونیوالے اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے۔

خیال رہے کہ پاکستان فعال رکن کے طور پر ایس سی او کی تمام سرگرمیوں میں حصہ لیتا ہے۔

chief justice of pakistan

Shanghai Cooperation Organisation

S C O

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div