ننھے مداح کی شاہین شاہ آفریدی سے انوکھی فرمائش

لاہور قلندرز کے کھلاڑیوں نے ننھے کرکٹ فینز سے ملاقات کی اور آٹو گراف دیئے

پی ایس ایل 8 کی اب تک کی سب سے کامیاب ٹیم لاہور قلندرز کے کھلاڑیوں نے اپنے کرکٹ فینز سے ملاقات کی، جس میں ایک ننھے مداح نے کپتان شاہین شاہ آفریدی سے اعظم خان کا بیٹ توڑنے کی فرمائش کردی۔

پی ایس ایل 8 کی ٹاپ ٹیم لاہور قلندرز کے کھلاڑیوں نے ننھے کرکٹ فینز سے ملاقات کی، جس کی ویڈیو فرنچائز نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بھی شیئر کی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک چھوٹا بچہ لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی سے فرمائش کررہا ہے کہ وہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے پاور ہٹر اعظم خان کا بیٹ توڑیں۔

اس سے قبل شاہین شاہ آفریدی نے اپنی تیز ترین بولنگ سے پشاور زلمی کے اوپنر محمد حارث کا بیٹ توڑ دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:شاہین نے حارث کے بلے کے پرخچے اڑادیے

لاہور قلندرز کے کھلاڑی راشد خان، سیم بلنگز، سکندر رضا، زمان خان اور حارث رؤف نے بھی بچوں سے ملاقات کی اور ان کو آٹو گراف بھی دیئے، ساتھ ہی مداحوں کے ساتھ سیلفیاں بنوائیں۔

شاہین شاہ آفریدی پاکستان سپر لیگ 8 کے کامیاب ترین بولرز میں سے ایک ہیں۔

Lahore Qalanders

Shaheen Shah Afridi

PSL2023

Tabool ads will show in this div