لاہور قلندرز کی کامیابی ، راشد خان نے بڑا اعتراف کرلیا

راشد خان نے کہا کہ یہاں پر سب لوگ میری فیملی کی طرح ہیں

لاہور قلندرز میں شامل ورلڈ کلاس اسپنر راشد خان کا کہنا ہے کہ ہم سب ایک فیملی کی طرح ایک دوسرے کا خیال رکھتے ہیں جو میرے خیال میں ایک ٹیم کو ایک کامیاب ٹیم بناتا ہے۔

کھلاڑیوں سے گفتگو میں اسپنر راشد خان نے کہا کہ ہم سب ایک فیملی کی طرح ایک دوسرے کا خیال رکھتے ہیں۔ یہاں پر سب لوگ میری فیملی کی طرح ہیں۔

افغان اسپنرراشد خان نے کہا کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑھتا کہ ہمارا دن اچھا گزرا ہو یا بُرا، جو بھی ہو لیکن کھیل کے بعد ہم سب ایک فیملی کی طرح ایک دوسرے کا خیال رکھتے ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ میں بہت خوش قسمت ہوں کہ میں لاہور قلندرز کا حصہ ہوں۔ مجھے لاہور قلندرز کے وہ شروع کے تین چار سال یاد ہیں جو بہت مشکل سال تھے، میں لاہور قلندرز کا حصہ بننے کا خواہشمند رہا ہوں۔ جب مجھے لاہور قلندرز نے منتخب کیا تو میرے بھائی نے کہا کہ اب لاہور قلندرز کی ٹیم کی پرفارمنس تبدیل ہو گی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پی ایس ایل کی تاریخ کا سب سے بڑا ہدف حاصل کرلیا

افغان کھلاڑی کا کہنا تھا کہ ہم جانتے ہیں کہ ہم ایک پرفیکٹ ٹیم نہیں ہیں لیکن بطورِٹیم ہر روز بہتر بننے کی کوشش کر رہے ہیں۔

راشد خان نے سلمان اقبال، ثمین رانا، عاقب جاوید اور کپتان شاہین شاہ آفریدی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب ٹیم کو بہت اچھے طریقے سے سنبھال رہے ہیں۔

واضح رہے کے لاہور قلندرز 12 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پرسب سے پہلے نمبر پر ہے جس نے اب تک 8 میچ کھیلے ہیں جس میں سے 6 میچ میں کامیابی حاصل کی ہے۔

Rashid Khan

Lahore Qalanders

PSL2023

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div