سپر ویمنز کی کھلاڑی لورا وولوارڈٹ نے اپنی خواہش کا اظہار کردیا

اسلام آباد میں بہت خوبصورت نظارے دیکھنے کو مل رہے ہیں، ڈینی ویاٹ

جنوبی افریقا سے پاکستان آنے والی سپرویمنز کی کھلاڑی لورا وولوارڈٹ نے نمائشی میچز کے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ میری خواہش ہے کہ اس طرح کے میچز ہمارے ملک میں بھی کھیلے جائیں۔

لورا وولوارڈٹ نے کہا کہ اس طرح کے میچز کا حصہ بننے پر بہت خوش ہوں جہاں ویمنز کو اور ویمنز کرکٹ کو اہمیت دی جائے، خواہش ہے کہ اس طرح کےمیچز ہمارے ملک میں بھی کھیلے جائیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے نیا ریکارڈ اپنے نام کرلیا

انکا کہنا تھا کے ہم ایونٹ میں ایک دوسرے سے بیٹنگ پلانز اور آئیڈیاز پر تفصیل سے بات کررہے ہیں جس سے ہم سب کو ایک دوسرے سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔

دوسری جانب ایمازون کی کھلاڑی ٹمی بیومونٹ نے کہا کہ پاکستانی ٹیم میں بہت سی ابھرتی ہوئی کھلاڑی ہیں اور سب کو ایک دوسرے سے سیکھنے کا موقع ملے گا۔

ٹمی بیومونٹ کا کہنا تھا کہ ہے اس طرح کے نمائشی میچز پاکستان میں ہونے چاہئیں۔ مجھے امید ہے کے ان میچز سے پاکستان میں خواتین کرکٹ کو فائدہ ہوگا۔

ٹریننگ سیشن کے دوران خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہاں کا گراؤنڈ اور یہاں سے پہاڑوں کا منظر نہایت دلکش ہے۔

سپر ویمنز کی ڈینی ویاٹ کا کہنا تھا کہ یہاں کے لوگ بہت مہمان نواز ہیں۔ اسلام آباد میں بہت خوبصورت نظارے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میری یہی کوشش ہوگی کہ میں اپنا تجربہ نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ شیئر کروں جس سے مجھے اور اُن کو بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ فرنچائز کرکٹ پاکستان ویمنز کرکٹ کے لیے بہت فائدہ مند ثابت ہونگی۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) میں کھیلے گئے پہلے ویمنز لیگ نمائشی میچ میں سپر ویمن نے ایمازونز کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر فتح حاصل کی۔

PSL2023

Women’s League exhibition matches

Internationalplayers

Tabool ads will show in this div