صوبائی عام انتخابات: سیکرٹری داخلہ اور سیکرٹری خزانہ کو طلب کرلیا گیا

دونوں سیکرٹریز کل ساڑھے 12 بجے الیکشن کمیشن کو بریفنگ دیں گے

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں صوبائی عام انتخابات کی تیاروں کے سلسلے میں سیکرٹری داخلہ اور سیکرٹری خزانہ کو کل طلب کرلیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق وزارت خزانہ کو انتخابات کیلئے فنڈز کی فراہمی یقینی بنانے جبکہ سیکرٹری داخلہ کو سیکیورٹی اہلکاروں کی دستیابی یقین بنانے کا کہا جائے گا۔

ترجمان کے مطابق سیکرٹری داخلہ کو جی ایچ کیو اور وزارت دفاع سے رابطے کی بھی ہدایت کی جائیگی۔ سیکرٹری داخلہ کو فوج اور رینجرز کی تعیناتی یقینی بنانے کی ہدایت کی جائے گی۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق دونوں سیکرٹریز کل ساڑھے 12 بجے الیکشن کمیشن کو بریفنگ دیں گے۔

خیال رہے کہ آج الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا ہے جس کے مطابق پنجاب میں انتخابی سرگرمیوں کا آغاز 11 مارچ سے ہوگا۔

انتخابی شیڈول کے مطابق امیدوار کاغذات نامزدگی 12 سے 14 مارچ تک جمع کرائے جاسکیں گے، 22 مارچ کو کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ہوگی۔

ELECTION COMMISION OF PAKISTAN (ECP)

GENERAL ELECTIONS 2023

Tabool ads will show in this div