پی ایس ایل: اسلام آباد یونائیٹڈ نے نیا ریکارڈ اپنے نام کرلیا

پہلی بار کسی ٹیم نے آخری اوور میں 18 رنز کاہدف حاصل کیا ہے

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ایک نیا ریکارڈ قائم کرلیا۔

گزشتہ روز پی ایس ایل کے 24 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو 2 وکٹوں سے شکست دی۔

ملتان سلطانز کی جانب سے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کےلیے 206 رنز کا ہدف ملا تھا جسے اسلام آبادیونائیٹڈ نے آخری اوور میں حاصل کرلیا۔

ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو آخری اوور میں 18 رنز درکار تھے ، فہیم اشرف کی 51 رنز کی ناقابل شکست اننگز کی بدولت اسلام آباد یونائیٹڈ نے آخری اوور کی 5 ویں گیند پر 8 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا اور یوں 2 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی اورساتھ ہی پی ایس ایل میں ایک نیا رکورڈ اپنے نام کرلیا۔

کرکٹ کے اعدادو شمار پر نظر رکھنے والے مظہرارشد کے مطابق پی ایس ایل کی تاریخ میں پہلی بار کسی ٹیم نے آخری یعنی 20 ویں اوور میں 18 رنز کاہدف حاصل کیا ہے۔

واضح رہے کہ فہیم اشرف کو شاندار بیٹنگ کرنے پر پلیئر آف دی میچ کے اعزاز سے نوازہ گیا تھا۔

ISLAMABAD UNITED

PSL8

pslrecord

Tabool ads will show in this div