روپیہ پھر سے گرنے لگا؛ ڈالر کی قیمت میں اضافہ

انٹر بینک میں ڈالر 279 روپے 12 پیسے کا ہوگیا

انٹر بینک میں گزشتہ 3 روز بعد ڈالر پھر سے مہنگا ہوگیا۔

2 مارچ کو انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 19 روپے کے قریب بڑھی تھی لیکن اس کے بعد اس کی قدر میں بتدریج کمی دیکھی جارہی تھی۔

گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 277 روپے 87 پیسے کی سطح پر موجود تھا لیکن بدھ کے روز ڈالر کی قدر میں دوبارہ اضافے کا رجحان دیکھا گیا۔

آئی ایم ایف سے معاہدے کے بہت قریب پہنچ گئے

کاروباری اوقات کار کے اختتام پر ڈالر کی قدر ایک روپیہ 25 پیسے بڑھ کر 279 روپے 12 پیسے ہوگئی۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے مہنگا ہوکر 280 روپے کا ہوگیا۔

FOREX Rates

Dollar rates

dollar price

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div