پشاور زلمی کے خلاف میچ سے کو ئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بڑا دھچکا

سرفراز احمد کراچی کنگز کے خلاف کیپنگ کرتے ہوٸے زخمی ہوٸے تھے

کوٸٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد پشاور زلمی کے خلاف آج کا میچ نہیں کھیلیں گے۔

2 روز قبل کراچی کنگز کے خلاف میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد انگلی کی انجری کا شکار ہوگئے تھے، تاہم وہ اس دوران بھی بیٹنگ کے لیے میدان میں آئے تھے۔

میچ کے بعد سرفراز احمد کی انگلی کا ایکسرا کرایا گیا معائنہ کیا گیا تو معلوم ہوا کہ ان کی انگلی میں فریکچر نہیں ہوا لیکن اب بھی سرفراز کی انگلی میں سوجن اور شدید درد ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بالآخر دوسری فتح مل گئی

انگلی میں تکلیف ختم نہ ہونے کی وجہ سے سرفراز احمد پشاور زلمی کے خلاف آج ہونے والے میچ سے باہر ہوگئے ہیں۔

سرفراز احمد کی جگہ بسم اللہ خان کو ٹیم میں شامل کرلیا گیا جب کہ وکٹ کیپنگ کے فرائض عمر اکمل نبھائیں گے۔

sarfaraz ahmed

QUETTA GLADIATORS

PeshawarZalmi

PSL8

PSL2023

Tabool ads will show in this div