اپریل کے پہلے ہفتے میں آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر ملنے کا امکان

پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان قرض پروگرام بحالی کیلئے مذاکرات جاری

قرض پروگرام کی بحالی کیلئے پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان ورچوئل مذاکرات جاری ہیں۔

حکام وزارت خزانہ نے دعویٰ کیا ہے کہ آئی ایم ایف کو دوست ممالک سے 30 جون تک فنڈنگ کی تصدیق کروا دی گئی۔ ایک اعشاریہ ایک ارب ڈالر کی اگلی قسط کا اجراء اپریل کے اوائل میں متوقع ہے۔

حکام کے مطابق قوم کو اسی ہفتے اسٹاف لیول معاہدے سے متعلق اچھی خبر ملے گی، معاہدے کے بعد آئی ایم ایف مشن ایگزیکٹو بورڈ کو اگلی قسط کے اجراء کی سفارش کریگا۔

آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کر دی گئی

وزارت خزانہ حکام کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کےایگزیگٹو بورڈ کا اجلاس اپریل کے پہلے ہفتے ہونے کا امکان ہے اور اسی اجلاس میں اگلی قسط کا اجراء متوقع ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز مذاکرات کے دوران وزارت خزانہ حکام نے جون تک 10 ارب ڈالر کے زرمبادلہ ذخائر کے تخمینے جبکہ اسٹاف لیول معاہدے سے قبل تمام پیشگی شرائط پر بھی عمل در آمد سے آگاہ کردیا۔

آئی ایم ایف حکام کو دوران بریفنگ بتایا گیا کہ چین سے مزید 80 کروڑ ڈالر کی فنانسنگ جلد مل جائے گی، زرمبادلہ ذخائر میں بتدریج بہتری کا امکان ہے۔

FOREIGN RESERVES

Pakistan economic crisis

PAKISTAN IMF DAILOGUE

تبولا

Tabool ads will show in this div
Abdullah Mar 08, 2023 08:38am
Mera koi karobar nhi mujhy is fund sy atta Milna Chaya
Abdullah Mar 08, 2023 08:42am
Assalam o alikum sir Mai suba Balochistan sy taluq rakhte hun mera ik Bhai hi wo bhi berozgar hi,bary mehrbani jab ye fund taqseem hoga to bil khosoos soba Balochon pe tawja lazmi Dena hum jesy Bhoot log hi kinka kamane wala koi nhi hota wo apny parosionsy guzar karty narzar aaty hin

تبولا

Tabool ads will show in this div