اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو 2وکٹوں سے ہرادیا

فہیم اشرف نے51رنز کی ناقابل شکست میچ وننگ اننگز کھیلی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) سیزن 8 کے 24 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو 2 وکٹوں سے ہرادیا۔

اس سے قبل ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کےلیے206 رنز کا ہدف دے دیا جسے اسلام آبادیونائیٹڈ نے آخری اوور میں حاصل کرلیا۔ فہیم اشرف نے51رنزکی ناقابل شکست میچ وننگ اننگز کھیلی۔

ملتان سلطانز کی جانب سے شان مسعود نے 75 اور محمد رضوان نے 33 رنزبنائے جبکہ ٹم ڈیوڈ نے صرف 27 گیندوں پر60 رنز بنائے۔

اس سے قبل ایک اور میچ میں پشاورزلمی نے لاہور قلندرزکو 35رنز سے ہرادیا۔ پنڈی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جارہے میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پوری ٹیم 207 رنز کا ہدف دیدیا۔ پشاور کے 207 رنز کے جواب میں لاہور قلندرز 172رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

یاد رہے کہ پی ایس ایل کے پوائنٹس ٹیبل پر اس وقت لاہور قلندرز 12 پوائنٹس کے ساتھ پہلے اور پشاور زلمی چوتھے نمبر پر ہے، لاہور قلندرز 8 میچ کھیل کر 6 میں فاتح ہوئے جبکہ پشاور زلمی نے 7 میچز کھیل کر 4 جیتے ہیں۔

ISLAMABAD UNITED

Lahore Qalanders

PSL8

PSL2023

Tabool ads will show in this div