چوہدری پرویز الہٰی پاکستان تحریک انصاف کے صدر مقرر

چیئرمین تحریک انصاف کی منظوری سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا

سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کو صدر پاکستان تحریک انصاف مقرر کردیا گیا۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی منظوری سے چوہدری پرویز الہیٰ کی بطور پارٹی صدر تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

یاد رہے کہ 21 فروری کو سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شامل ہو گئے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے پرویز الہیٰ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پرویز الہیٰ کو پی ٹی آئی کا صدر بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پرویزالہیٰ اور ان کےساتھیوں نے پی ٹی آئی کا بھرپورساتھ دیا۔

دوسری جانب آج لاہور میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگومیں چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا کہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عمران خان کا سیاسی گراف بہت بلند ہے۔ پنجاب میں پیپلزپارٹی اور ن لیگ کا ٹکٹ کوئی بھی لینے کو تیار نہیں۔

چوہدری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے جتنی عزت مجھے دی اتنی کسی نے نہیں دی۔

PTI

IMRAN KHAN

PERVEZ ELAHI

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div