پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو 35رنز سے ہرادیا

پشاور کے207رنز کے جواب میں لاہور قلندرز 172رنز بنا کرآؤٹ

پی ایس ایل سیزن 8 کے اہم میچ میں پشاورزلمی نے لاہور قلندرزکو 35رنز سے ہرادیا۔

پنڈی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جارہے میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پوری ٹیم 207 رنز کا ہدف دیدیا۔ پشاور کے 207 رنز کے جواب میں لاہور قلندرز 172رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

[پشاور زلمی][1] کی بیٹنگ

[پشاور زلمی][1] کے لئے صائم ایوب اور بابر اعظم نے 107 رنز کا اوپننگ اسٹینڈ فراہم کیا۔ راشد خان نے [لاہور قلندرز][2] کو پہلی کامیابی صائم ایوب کی وکٹ لے کر دلائی، انہوں نے 36 گیندوں پر 68 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی۔

محمد حارث لاہور قلندرز کے خلاف پہلے میچ کی طرح اس بار بھی نہیں چلے اور صرف 9 رنز ہی بناسکے، اس وقت [پشاور][1] کا اسکور 125 رنز تھا۔

پشاور نے 14اوورز میں 150 رنز بنالئے تھے اور اس کے صرف 2 ہی کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے، اس موقع پر ایسا لگتا تھا کہ زلمی 240 کا پہاڑ کھڑا کردے گی لیکن بابر اعظم کے آؤٹ ہونے کے بعد کوئی بھی کھلاڑی کریز پر کھڑا نہ رہ سکا۔

ٹام کوہلر کیڈمور نے 16 گیندوں پر 36 رنز بنائے جب کہ حسیب اللہ نے 12 رنز کی اننگ کھیلی، ان کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی دہرے ہندسے میں داخل نہ ہوسکا اور پوری ٹیم 20 گیندوں پہلے ہی آؤٹ ہوگئی۔

پشاور زلمی پلیئنگ الیون

[لاہور قلندرز][2] کے خلاف [پشاور زلمی][1] کی ٹیم محمد حارث، بابر اعظم ، صائم ایوب، ٹاپ کوہلر کیڈمور، حسیب اللہ کان، وومین پاول، عامر جمال، وہاب ریاض، عظمت اللہ عمر زئی، ارشد اقبال اور مجیب الرحمان پر مشتمل ہے۔

لاہور قلندرز الیون

پشاور زلمی کے خلاف مقابلے کے لئے لاہور قلندرز کی پلیئنگ الیون فخر زمان، عبداللہ شفیق، سیم بلنگز، سکندر رضا، حسین طلعت، ڈیوڈ ویزے، شاہویز عرفان، راشد خان، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور زمان خان پر مشتمل ہے۔

Lahore Qalanders

PeshawarZalmi

PSL8

PSL2023

Tabool ads will show in this div