سرفراز احمد کی انگلی میں انجری؛ اگلے میچ میں شرکت مشکوک

میچ کھیلنے نہ کھیلنے کا فیصلہ میچ سے پہلے کیا جائے گا

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کی انگلی میں انجری کے باعث اگلے میچ میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔

گزشتہ روز کراچی کنگز کے خلاف میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد انگلی کی انجری کا شکار ہوگئے تھے، تاہم وہ اس دوران بھی بیٹنگ کے لیے میدان میں آئے تھے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بالآخر دوسری فتح مل گئی

میچ کے بعد سرفراز احمد کی انگلی کا ایکسرا کرایا گیا معائنہ کیا گیا تو معلوم ہوا کہ ان کی انگلی میں فریکچر نہیں ہوا لیکن اب بھی سرفراز کی انگلی میں سوجن اور شدید درد ہے۔

سرفراز کا آج شام دوبارہ طبی معائنہ کیا جائے گا، سرفراز کے کل کے میچ کھیلنے نہ کھیلنے کا فیصلہ میچ سے پہلے کیا جائے گا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے شاہد آفریدی بھی مایوس

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پی ایس ایل 8 میں قابل ذکر کارکردگی نہیں دکھا پائی، ٹیم نے رواں سیزن میں اب تک 2 میچز میں ہی کامیابی حاصل کی ہے اور وہ پلے آف مرحلے سے باہر ہوچکی ہے۔

sarfaraz ahmed

QUETTA GLADIATORS

PSL8

PSL2023

Tabool ads will show in this div