’’عمران خان بھول جاتا ہے کہ پلستر سیدھی ٹانگ میں لگانا ہے یا الٹی ٹانگ میں‘‘

اگر عدالت حکم دیتی ہے تو عمران خان کی گرفتاری ہونی چاہیے، خواجہ آصٓف

مسلم لیگ (ن) کے سینیئر رہنما اور وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کہتے ہیں کہ عمران خان بھول جاتا ہے کہ پلستر سیدھی ٹانگ میں لگانا ہے یا الٹی ٹانگ میں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان نے چند روز سے ڈراما شروع کیا ہوا ہے، 75 سال میں کسی ملزم نے عدالتوں میں پیش ہونے سے انکار نہیں کیا۔

قانونی تقاضے پورے کرکے کیس چلایا جائے گا

عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ یہ شخص اپنے حواریوں کو اکساتا ہے کہ اداروں سے مزاحمت کریں، اس شخص کا سیاست سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں ہے، اسٹیبلشمنٹ کے وینٹی لیٹر کے بغیر اس کی سیاست کی کوئی اوقات نہیں۔

رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ عمران خان بھول جاتا ہے کہ پلستر سیدھی ٹانگ میں لگانا ہے یا الٹی ٹانگ میں، اگر عدالت حکم دیتی ہے تو عمران خان کی گرفتاری ہونی چاہیے، حکومت تحمل سےکام لے رہی ہے، وہ گرفتار ہوں گے، ہمیں کوئی جلدی نہیں، ان کی زندگی کے لوازمات جیل میں بھی مل جائیں گے۔

ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخی کی درخواست خارج

خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان کی سیاسی اوقات سامنے آرہی ہے، ثاقب نثار نےکہہ دیا کہ ہم نے 100 فیصد صادق و امین نہیں کہا۔

PTI

KHAWAJA ASIF

imran khan today

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div