ٹوئٹر سروس ڈاؤن، صارفین کو مشکلات کا سامنا
دنیا بھر میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر کی سروس ڈاؤن ہوگئی، صارفین نے شکایات کے انبار لگادیئے۔
رپورٹس کے مطابق دنیا بھر میں ٹوئٹر کی سروس اچانک ڈاؤن ہوگئی اور ہزاروں صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد سیکڑوں افراد نے ٹوئٹر ٹھیک طوع پر نہ چلنے کی شکایت کی۔
رپورٹ کے مطابق ٹوئٹر صارفین کو کسی لنک پر کلک کرکے دوسری ویب سائٹس پر جانے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ کئی افراد نے ’code 467‘ ایرر سائٹ پر آنے کی شکایت کی ہے۔
کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ تصاویر اور ویڈیوز دیکھنے میں بھی مشکلات پیش آرہی ہیں تاہم اس حوالے سے ٹوئٹر نے تاحال کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔
ٹوئٹر انتظامیہ کی جانب سے سروس ڈاؤن ہونے کی وجوہات بھی نہیں بتائی گئیں۔