نوشہرہ:کتے کے پِلے مانگنے پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق،4 زخمی
ریسکیو حکام نے زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا
خیبرپختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں کتے کے پلے مانگنے پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ خاتون سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق واقعہ خیشگی نامی علاقے میں پیش آیا جہاں ایک شخص کو اپنے پڑوسی کے کتے کے پلے اچھے لگے، تو مانگنے پر تکرار ہوئی اور گولیاں چل گئیں۔
پشاور میں سیکیورٹی گارڈ کے ہاتھوں ایک اور شخص قتل
پولیس کے مطابق واقعے میں کتے کے پلے مانگنے والا شخص جاں بحق جبکہ کتے کا مالک حمایت اللہ اور خاتون سمیت 4افراد زخمی ہوگئے۔
میاں بیوی نے فائرنگ کرکے ایک دوسرے کو قتل کردیا
ریسکیو حکام نے واقع میں زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
firing
kpk police
murder case
تبولا
Tabool ads will show in this div