ہوئے تم اجنبی کا سین کرنے سے پہلے ’کلمہ‘ پڑھا میکال ذوالفقار

ہوئے تم اجنبی کے کچھ سین خطرناک ترین تھے، میکال ذوالفقار

عید الفطر پر میکال ذوالفقار کی دو فلمیں منی بیک گارنٹی اور ہوئے تم اجنبی نمائش کے لئے پیش کی جائیں گی

پاکستانی اداکار اورماڈل میکال ذوالفقار کی عید کے موقع پرریلیز کی جانے والی اپنی دو فلموں کے حوالے سے سما ڈیجیٹل سے خصوصی بات کی ۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی دونوں فلمیں اوران دونوں فلموں میں ان کا کردار بالکل مختلف ہیں۔

فلم ہوئے تم اجنبی کے کچھ سینز کے متعلق میکال کا کہنا تھا کہ فلم کا سین اتنا خطرناک تھا کہ انہیں وہ سین کرنے سے پہلے لا الہ پڑھا ۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسا ہی کچھ ان کی اس سے قبل پیش کی جانے والی فلم شیر دل کے ساتھ بھی تھا۔

میکال نے ہوئے تم اجنبی کے خطرناک ترین سین کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں سین کو پرفارم کرنے کے لئے بچھی ہوئے باردی سرنگ سے گزرنا پڑا ۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں وہ سین کرتے ہوئے اتنی مشکل پیش آئی کہ ایک منظر کو پیش کرنے کے لئے ملبہ گرتا ہے ، دھواں ہوجاتا ہے انہیں یہ بھی معلوم نہیں تھا کہ اصل میں دھماکہ خیز مواد کہاں بچھا ہوا ہے ؟؟

میکال نے بتایا کہ ایک ایسا ہی مشکل سین انہوں نے اپنی فلم شیر دل میں بھی ادا کیا کہ جب انہوں نے پاکستان ائیر فورس کے ساتھ مشن کیا۔

ہوئے تم اجنبی کا میوزک

میکال کا کہنا تھا کہ کامران شاہد کی نئی آنے والی فلم ہوئے تم اجنبی کے گانے بہت حد خوبصورت ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس فلم کے گانے دیگر پاکستانی فلموں سے بہت مختلف ہیں بالکل بھارتی فلم دیوداس کے معیار کے گانے ہیں۔ بہت بڑے کمپوزر نے فلم کا میوزک دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ فلم کا گانا نینا بہت کمال ہے۔

فلم ہوئے تم اجنبی کا ٹائٹل سانگ علی ظفر نے گایا ، جبکہ اس فلم میں 11 گانے شامل ہیں۔

ہوئے تم اجنبی کی کہانی کے حوالے سے میکال ذوالفقار کا کہنا تھا کہ یہ ایک میچیور لو اسٹوری ہے۔ جس میں یونی ورسٹی کی پڑھائی کے دوران نظام الدین کو محبت ہوجاتی ہے ۔ لیکن اسی دوران سقوط ڈھاکہ پیش آتا ہے ۔ میکال نے اپنے رول کے حوالے سے کہا کہ وہ ایک محب الوطن ہوتا ہے ۔ فلم کی کہانی میں یہ سسپنس ہے کہ کیا نظام الدین کو اسکی محبت مل پاتی ہے یا نہیں؟؟ وہ پاکستان پہنچ پاتا ہے یا نہیں؟؟ میکال کا کہنا تھا کہ یہ تمام کہانی ان جدوجہد کی کہانی ہے۔

عید الطفر پر ریلز ہونے والی کامیڈی ایکشن اور سسپنس فلم منی بیک گارنٹی میں بھی میکال نے اداکاری کے جوہر دیکھائے ہیں۔ اس فلم میں میکال مزاحیہ کردار ادا کر رہے ہیں۔

Pakistani cinema

Mikaal Zulfiqar

Upcoming Movie

Money Back Guarantee

Huey Tum Ajnabi

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div