یورپ کےلیے پی آئی اے پروازوں کی بحالی کے معاملے پر اہم پیش رفت

یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی کل سے آن لائن سیفٹی آڈٹ شروع کرے گی

یورپ کےلیے قومی ایئرلائن (پی آئی اے) پروازوں کی بحالی کے معاملے پر اہم پیش رفت سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی (ایاسا) کل 7 مارچ سے پی آئی اے کا آن لائن سیفٹی آڈٹ شروع کرے گی۔

آن لائن سیفٹی آڈٹ کے دوران ایاسا حکام پی آئی اے حکام سے فلائٹ سیفٹی سے متعلق سوالات کریں گے۔ پی آئی اے انتطامیہ کی جانب سے آڈٹ کی تیاریاں مکمل کرلی گئی۔

قومی ائرلائن حکام پی آئی اے فلائٹ سیفٹی، انجینئرنگ، فلائٹ آپریشنز اور سیکورٹی حکام، ریگولٹری معاملات پر بھی ایاسا ٹیم ارکان اقدامات سے متعلق آگاہ کریں گے۔

ذرائع کے مطابق آن لائن آڈٹ میں کامیابی کے بعد ایاسا ٹیم پاکستان آکر پی آئی اے کی تیاریوں کا آن سائٹ آڈٹ کرے گی۔ آن سائٹ آڈٹ میں کامیابی کے بعد پی آئی اے کے یورپی ملکوں کے فلائٹ آپریشن پر پابندی ممکنہ طور پر ہٹ جائے گی۔

پی آئی اے کے پائلٹس نوکریاں چھوڑنے لگے

اس سے قبل سی ای او پی آئی اے ایئر وائس مارشل عامر حیات رواں سال برطانیہ اور یورپ میں فضائی آپریشن بحالی کا دعویٰ کرچکے ہیں۔

خیال رہے کہ پی آئی اے پر جولائی 2020 سے یورپی ملکوں کے براہ راست فضائی آپریشن پر پابندی عائد ہے جس سے پی آئی اے کو اربوں روپے کا نقصان ہوچکا ہے۔

PIA

UK

EUROPEAN UNION

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div