نیپرا نے کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین پر بجلی گرادی
بجلی صارفین کیلئے بری خبر، نیشنل الیکٹرک اینڈ پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے فی یونٹ 3 روپے 39 پیسے اضافی سرچارج عائد کرنے کی منظوری دے دی، اطلاق کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین پر ہوگا۔
وفاقی حکومت کی درخواست پر نیپرا نے بجلی پر اضافی سرچارج لگانے کا فیصلہ کیا، جس کے مطابق اضافی سرچارج مارچ سے جون تک وصول کیا جائے گا۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی اس سرچارج کی پہلے ہی منظوری دے چکی ہے۔
مزید جانیے : ملک بھر میں 16 گھنٹے کے طویل بریک ڈاؤن
نیپرا کی جانب سے اضافے کے بعد بجلی کے فی یونٹ پر مجموعی سرچارج 3 روپے 82 پیسے ہوگی، جس کا اطلاق کے الیکڑک صارفین سمیت ملک بھر پر ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں بجلی بریک ڈاؤن کی وجوہات سامنے آگئیں
رپورٹ کے مطابق اضافی سرچارج کی مد میں صارفین سے جون تک 75 ارب روپے اضافی وصول کئے جائیں گے، اس وقت صارفین صرف 43 پیسے فی یونٹ سرچارج ادا کر رہے ہیں، آئندہ مالی سال یہ سرچارج ایک روپیہ 43 پیسے فی یونٹ رہ جائے گا۔