عمران خان کی تقاریر پر پابندی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

حکومت گھبراہٹ میں ایسے اقدامات کررہی ہیں، فواد چوہدری

رہنما پاکستان تحریک انصاف فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پیمرا کی جانب سے عمران خان کی تقریر پر پابندی کو لاہورہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت گھبرائی ہوئی ہے اس لیے ایسے اقدامات کررہی ہے۔ حکومت کی عوامی مسائل کو حل کرنے پر کوئی توجہ نہیں، حکومت صرف عمران خان کی گرفتاری میں لگی ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے عمران خان کی تقاریر اور بیانات نشر کرنے پر پابندی عائد کردی تھی۔

اعلامیے کے مطابق چینلز پر سابق وزیراعظم عمران خان کا بیان اور گفتگو، ریکارڈ یا براہ راست نہیں چلے گا۔ پیمرا نے پابندی آرڈیننس کے سیکشن 27 کے تحت پابندی لگائی۔ بیانات پر پابندی کا اطلاق فوری طور پر ہو گا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ عمران خان مسلسل ریاستی اداروں کےخلاف بے بنیاد الزامات لگارہےہیں، ٹی وی چینلز پر عمران خان کا کوئی بھی بیان، گفتگو یا خطاب براہ راست یا ریکارڈ کر کے بھی نشر نہیں کیا جاسکتا۔

پیمرا نوٹیفکیشن کے مطابق عمران خان اشتعال انگیزبیانات کے ذریعے ریاستی اداروں اور افسران کے خلاف نفرت پھیلارہے ہیں، وہ اداروں کے خلاف بے بنیاد الزامات اور نفرت انگیز گفتگو کررہے ہیں، ان کی گفتگو سے امن و امان کی صورتحال خراب ہوسکتی ہے۔

IMRAN KHAN

PEMRA

Fawad Chodhary

LAHORE HIGHCOURT

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div