واپڈ انے نیشنل ویمنز سوئمنگ چمپیئن شپ اپنے نام کرلی

چمپیئن شپ میں آرمی نے دوسری اور سندھ نے تیسری پوزیشن حاصل کی

لاہور میں منعقدہ نیشنل ویمنز سوئمنگ چمپیئن شپ واپڈا نے اپنے نام کرلی، واپڈا نے ایونٹ میں 21 میڈلز جیتے۔

نیشنل ویمنز سوئمنگ چیمپئن شپ 2023 کا انعقاد لاہور میں کیا گیا، جس میں واپڈا نے جیت لی۔

واپڈا نے چمپیئن شپ میں 300 پوائنٹس کے ساتھ 12 گولڈ، 5 سلور اور 4 برونز میڈل جیتے۔

ایونٹ میں پاکستان آرمی 259 پوائنٹس کے ساتھ 5 گولڈ، 8 چاندی اور 5 برونز میڈل جیت کر دوسرے نمبر پر رہی۔

نیشنل ویمنز سوئمنگ چیمپئن شپ میں سندھ کی تیسری پوزیشن رہی، جس نے 200 پوائنٹس کے ساتھ 2 گولڈ، 8 سلور اور 9 برونز کے میڈل جیتے۔

واپڈا کی تیراک جہاں آراء نبی نے چمپیئن شپ میں 5 انفرادی گولڈ میڈل حاصل کرکے چمپیئن شپ کی بہترین تیراک کا اعزاز اپنے نام کیا، وہیں انہوں نے چمپیئن شپ میں نیا قومی ریکارڈ بھی قائم کیا۔

لاہور میں منعقدہ سوئمنگ چمپئن شپ تین روز تک جاری رہی۔

wapda

National Women's Swimming Championship

Tabool ads will show in this div