پی ایس ایل: ویمن لیگ کیلئے کمنٹیٹرز اور پریزنٹرز پینل کا اعلان

نمائشی میچوں کیلئے 11 کمنٹیٹرز اور 2 پریزنٹرز کا اعلان کیا گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پی ایس ایل میں ویمن لیگ کے نمائشی میچوں کیلئے 11 کمنٹیٹرز اور دو پریزنٹرز کے پینل کا اعلان کردیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں 8، 10 اور 11 مارچ کو ہونیوالے پی ایس ایل ویمن لیگ نمائشی میچوں کیلئے 11 کمنٹیٹرز اور 2 پریزنٹرز کے پینل کی تصدیق کردی۔

پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ثناء میر، عروج ممتاز، مرینہ اقبال، وقار یونس، ایلن ولکنز، بازید خان، ڈینی موریسن، ڈیرن گنگا، مارک بوچر، سکندر بخت اور سائمن ڈول نمائشی میچز کے دوران کمنٹری پینل میں ہوں گے جبکہ زینب عباس اور ایرن ہالینڈ پریزنٹرز ہوں گی۔

پی سی بی نے نمائشی میچز کیلئے ایمازون اور سپر ویمن کے نام سے ٹیمیں تشکیل دی ہیں، جن کی قیادت بسمہ معروف اور ندا ڈار کریں گی، ان میچز میں 7 ممالک کی 10 غیر ملکی کھلاڑی بھی حصہ لیں گی، جو مقررہ تاریخوں پر پی ایس ایل میں مردوں کے میچز سے پہلے کھیلے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل ویمن لیگ: دو ٹیموں کا اعلان کردیا گیا

یاد رہے کہ پاکستان میں کرکٹ کے شائقین ویمن لیگ کے نمائشی میچز کو ہائی ڈیفینیشن میں ’اے اسپورٹس‘ اور ’پی ٹی وی اسپورٹس‘ پر لائیو دیکھ سکیں گے، جبکہ دنیا بھر کے ناظرین کیلئے لائیو اسٹریمنگ ’پی سی بی‘ اور ’پی ایس ایل‘ کے یوٹیوب چینلز پر دستیاب ہوگی۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے دوران خواتین کے ٹیموں کے درمیان پہلی بار نمائشی ٹی 20 میچز کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

Pakistan Cricket Board (PCB)

PSL2023

Women’s League exhibition matches

Tabool ads will show in this div