تعلیمی اداروں میں طالبات،خواتین اساتذہ کیلئے حجاب لازمی قرار
احکامات کی خلاف ورزی پرادارے کے سربراہ کے خلاف کارروائی ہوگی
آزادکشمیر کے تعلیمی اداروں میں طالبات اور خواتین اساتذہ کےلیے حجاب لازمی قرار دیدیا گیا۔
آزادکشمیر حکومت نے وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس کے حکم پر نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق مخلوط تعلیمی اداروں میں طالبات اور اساتذہ پر حجاب کرنالازمی ہوگا، احکامات کی خلاف ورزی پر ادارے کے سربراہ کے خلاف کارروائی ہوگی۔