سبی میں بلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی پر خودکش حملہ، 9 اہلکار شہید
سبی میں بلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی پر خودکش حملے کے نتیجے میں 9 اہلکار شہید جب کہ 7 افراد زخمی ہوگئے ۔
سبی میں شر پسندوں نے کمبڑی پل کے قریب بلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی کو نشانہ بنایا ہے۔
بارکھان میں دھماکا، 4 افراد جاں بحق
دہشتگردی کی اس واردات میں 5 اہلکار موقع پر ہی شہید ہوگئے ہیں جب کہ 15 زخمی ہوگئے۔
جاں بحق اہلکاروں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ، جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
بارودی سرنگ کے دھماکے سے کیپٹن سمیت 5 اہلکار شہید
اسپتال میں دوران علاج مزید 5 اہلکار دم توڑ گئے جب کہ 7 زخمیوں کا علاج جاری ہے۔
اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے چند کی حالت تشویشناک ہے، جس کی وجہ سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد میں اضافے کا امکان ہے۔
دھماکا خودکش تھا
سبی پولیس کا کہنا ہے کی دھماکا خودکش تھا اور حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھا ، دھماکے کی جگہ کو پولیس نے گھیرے میں لے کر شواہد اکھٹے کرلئے گئے ہیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف ، وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ ، سابق صدر آصف علی زرداری اور صوبائی وزرائے اعلیٰ نے سبی میں دہشت گردی کے واقعے کی مذمت کی ہے۔