عمران خان بدھ سے انتخابی مہم کا آغاز کریں گے، حماد اظہر
ریلی کی قیادت عمران خان کریں گے،رہنما تحریک انصاف
تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے اعلان کیا ہے کہ عمران خان بدھ سے انتخابی مہم شروع کریں گے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں حماد اظہر نے کہا کہ پہلی انتخابی مہم بدھ سے لاہور سے شروع کریں گے اور اس کے وقت اور روٹ سے متعلق تفصیلات سے کل آگاہ کیا جائے گا۔
رہنما تحریک انصاف نے دعوی کیا کہ یہ عام ریلی نہیں ہو گی بلکہ اس کی قیادت عمران خان کریں گے۔
حماد اظہر نے کہا ’جہاں جہاں سے اس ریلی کا گزر ہو گا وہاں پورے لاہور سے لوگ عمران خان کا استقبال کریں گے۔