سعود ی عرب میں عید الفطر اور عید الاضحیٰ پر سرکار ملازمین کو کتنی چھٹیاں ہوں گی ؟

اس سال عید الاضحیٰ کی تعطیلات جمعرات بائیس جون چار ذالحجہ کی ڈیوٹی ختم ہونے کے بعد شروع ہوں گی ۔

سعودی عرب میں اس سال سرکاری ملازمین کی عید الفطر اور عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے حوالے سے اہم رپورٹ جاری کردی گئی ہے ۔

عربی ویب سائٹ عاجل ویب کے مطابق اس سال سرکاری ملازمین کے لیے عید الفطر کی تعطیلات جمعرات تیرہ اپریل بائیس رمضان المبارک کی ڈیوٹی ختم ہونے کے بعد سے شروع ہوں گی ۔

عیدالفطر کی تعطیلات منگل پچیس اپریل پانچ شوال کو ختم ہوں گی ۔ سرکاری ملازم بدھ چھبیس اپریل سے ڈیوٹی پر ہوں گے ۔

اس سال عید الاضحیٰ کی تعطیلات جمعرات بائیس جون چار ذالحجہ کی ڈیوٹی ختم ہونے کے بعد شروع ہوں گی ۔

سرکاری ملازمین منگل چار جولائی ( سولہ ذی الحجہ) کو ڈیوٹی پر آئیں گے

Tabool ads will show in this div