آٹے کے بحران نے عوام کی زندگی مزید اجیرن

سندھ اور بلوچستان میں ایک کلو آٹا 170 روپے کا ہوگیا

ایک جانب مہنگائی کا طوفان ہے تو دوسری جانب آٹے کی عدم دستیابی نے عوام کی زندگی کو مزید اجیرن بنادیا ہے۔

عوام ابھی منی بجٹ کے جھٹکے سے باہر نہیں نکلے کہ انہیں اب سرکاری دام میں آٹا بھی نہیں مل پارہا۔

سندھ میں 6 ماہ پہلے گندم کا سرکاری دام 55 روپے فی کلو تھا لیکن سندھ حکومت نے نئی فصل آنے سے پہلے ہی اسے بڑھا کر 100 روپے کردیا۔

گندم کی فی من امدادی قیمت 4 ہزار روپے فی من مقرر کرنا آٹا مہنگا ہونے کی بڑی وجہ بن گیا ہے کیونکہ ناجائز منافع خور مافیا نے سستی گندم ذخیرہ کرلی۔ پہلے آٹا 130 روپے، پھر 150، اس کے بعد 160 اور اب 170 روپے فی کلو ہوگیا۔

کراچی میں نابائیوں نے تندور کی ایک روٹی 30 کی کردی ہے، ان کا کہنا ہے کہ انہیں سرکاری دام پر آٹا دستیاب نہیں، اوپر سے گیس مہنگی ہوگئی ہے ، صورت حال یہ رہی تو روٹی کے دام مزید بڑھ سکتے ہیں۔

سندھ حکومت نے آٹا 95 روپے فی کلو فروخت کرنے کا اعلان کیا ہے لیکن اس پر عمل درآمد نہیں کراسکتی۔

خیبر پختونخوا میں بھی برا حال

پنجاب سے آٹے کی سپلائی بند ہونے کی وجہ سے پشاور میں آٹے کا بحران سر اٹھانے لگا ہے، 20 کلو مکس آٹے کا تھیلا 2600 روپے اور فائن آٹے کا تھیلا 2750 روپے کا ہوگیا۔

مقامی تاجروں کا کہنا ہے کہ پنجاب سے سپلائی بحال نہ ہوئی تو 20 کلو کا تھیلا 3500 روپے تک ہومئ کا خدشہ ہے۔

## بلوچستان میں بھی آٹا بحران کا خدشہ

بلوچستان کے فلور ملز مالکان نے سندھ اور پنجاب کی جانب سے گندم کی امدادی قیمت میں اضافے پر خدشات کا اظہارکر دیا ہے۔

فلور ملز مالکان کہتے ہیں کہ سندھ اورپنجاب حکومتوں کی جانب سے گندم کی امدادی قیمت میں اضافے سے سندھ اور پنجاب کو 500 ارب روپے کا فائدہ ہوگا ان ہی پیسوں سے وہ اپنی عوام کو سبسڈی دیں گے۔

فلور ملز مالکان کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں گندم اسمگل ہو کر آئے گی ، رشوت کا بوجھ بھی صوبے کے عوام اٹھائیں گے، آٹے کی 100 کلو کی بوری 17 ہزار روپے تک پہنچ جائے گی۔

فلور ملز مالکان نے تجویز دی ہے کہ ملک میں گندم کی نقل و حمل آزادانہ ہونی چاہیے ، گندم کی امدادی کی قیمت کے معاملے کو مشترکہ مفادات کونسل میں اٹھایا جائے۔

پنجاب میں آٹے کی غیر قانونی ترسیل

راولپنڈی میں پولیس اور محکمہ خوراک نے آٹے کی غیر قانونی ترسیل میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے آٹے کے 1700 تھیلے بھی برآمد کر لیے۔

Flour price

FLOUR MILLS PROTEST

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div