اشنا شاہ کے ولیمے میں کن اداکاروں نے شرکت کی ؟؟

اداکارہ نے اپنی شادی کے بعد ٹرولنگ کی وجہ سے انسٹاگرام اکاونٹ ڈیلیٹ کردیا

اداکارہ نے اپنے ولیمے کے دن سفید ساڑھی زیب تن کی ، تقریب کی فوٹوگرافی معروف فوٹوگرافر ماہا وجاہت نے کی۔

پاکستانی اداکارہ اشنا شاہ کی شادی معروف گولفر حمزہ امین سے ہوئی۔ اشنا نے اپنی شادی کی تقریب میں وردھا سلیم کے ڈیزائین کردہ سرخ عروسی جوڑے کو زیب تن کیا جس پر اداکارہ کے لباس پر بے حد تنقید کی گئی ۔

اس کے علاوہ اشنا شاہ ایک بلاگر اے بی لاکھانی پر بھی برس پڑیں ۔ جس کے بعد اشنا نے بلاگر سے بعد میں معافی بھی مانگی۔ ان تمام تنازعات اور سوشل میڈیا پر کی جانے والے تنقید سے بچنے کے لئے اداکارہ نے سوشل میڈیا سے بریک لے لی۔

تاہم ان کے ولیمے کی تصاویر ایک بار پھر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔ اشنا کے شوہر حمزہ امین چونکہ خود بھی گولفر ہیں ، انہوں نے اشنا شاہ کو بھی ولیمے کے دن گولف کھیلنے کا ٹاسک دیا۔ گولف اسٹک سے اشنا نے بال کو ہٹ کیا اور بال دور پانی میں جاگری۔

اہلیہ کا حوصلہ بڑھانے کے لئے حمزہ نے کہا آپ مسز امین ہیں یہ گولف بال کو آپ ہٹ کر سکتیں ہیں۔

ولیمے کے دن اشنا کا میک اپ اور ہیئر اسٹائلنگ معروف اسٹائلسٹ طارق امین نے کی۔ جبکہ اس ایونٹ کی فوٹوگرافی معروف فوٹوگرافر ماہا وجاہت نےکی۔

اشنا شاہ کے ولیمے میں احمد علی اکبر، عزیز جسوال ، یشما گل سمیت عثمان خالد بٹ نے بھی شرکت کی ۔

wedding

Pakistani drama

Ushna Shah

PAKISTANI SHOWBIZ

Tabool ads will show in this div