شان مسعود کا بابر اعظم کی محبت میں انوکھا دعویٰ

بابر اعظم کیلئے جان دینے کو تیار ہوں، شان مسعود

قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹر شان مسعود کہتے ہیں کہ بابر اعظم ہمارا لیڈر ہے اور اس کیلئے جان دینے کو تیار ہوں۔

سماء سے خصوصی گفتگو کے دوران پی ایس ایل میں ملتان سلطانز سے تعلق رکھنے والے شان مسعود نے کہا کہ لاہور میں لاہور کیخلاف کھیلنا آسان نہیں، لاہور قلندرز اس وقت بہت اچھا کھیل رہی ہے۔

شان مسعود نے کہا کہ بہت اچھا لگے گا کہ ہم گزشتہ برس کی طرح پی ایس ایل کا فائنل کھیلیں اور ہماری مد مقابل ٹیم لاہور قلندرز ہو۔

ان کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان کیلئے کھیلنے آئے ہیں، یہ بہت بڑا اعزاز ہے، کھلاڑیوں کیلئے لیڈر سب سے پہلے ہوتا ہے، کپتان چاہے کوئی بھی ہو۔

شان مسعود نے کہا کہ پہلے سرفراز احمد کپتان تھے اور اب بابر اعظم ہیں، ہم ان کے پیچھے کھڑے ہیں اور میں ان کیلئے جان بھی دینے کو تیار ہوں۔

shan masood

Babar Azam

PSL8

PSL2023

Tabool ads will show in this div