نمازیوں کو تصاویر سے روکنا منبر و محراب کے تحفظ کے لیے ہے ، سعودی وزارت اسلامی امور

یہ پیغاما ت لاعلمی سے ہوں یا جان بوجھ کرہوں ، ہر طرح کے غلط پیغامات کو روکنا ہمارا مقصد ہے ۔

سعودی عرب کی اسلامی امور دعوت و رہنمائی کی وزارت کے ترجمان عبداللہ العنزی نے کہا ہےکہ مساجد میں نمازیوں کی تصاویر اور آوازیں ریکارڈ کرنا انہیں سوشل میڈیا یا کسی مواصلاتی مقام پر اپلوڈ کرنا یا شائع کرنے سے روکنے کا فیصلہ اسلام کے تحفظ اور منبروں کو استحصال سے بچانے کے لے لیے مملکت اپنا کردار ادا کررہی ہے ۔

العریبیہ نے نجی ٹی وی چینل کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس فیصلے کا مقصد پیغامات کو بلاضرورت پھیلانے سے روکنا ہے ۔

یہ پیغاما ت لاعلمی سے ہوں یا جان بوجھ کرہوں ، ہر طرح کے غلط پیغامات کو روکنا ہمارا مقصد ہے ۔

قنات الاخباریہ

العنزی نے وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ وزارت کی جانب سے مساجد کی فلم بندی پرپابندی کا فیصلہ کسی بھی امام یا مبلغ پر عدم اعتماد کی وجہ سے جاری نہیں کیا گیا ۔

تاہم یہ مسلمانوں کو متاثر کرنے والی کسی بھی سنگین غلط کے پیش ٓنے سے احتیاط کے دائر ے میں آتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ایسا مواد کچھ ویب سائٹس پر نشر ہوتا ہے ۔ اسے کنٹرول نہیں کیا جاسکتا ۔

یہ فیصلہ وزارت کے پیغام کے فریم ورک کے اندر آتا ہے تاکہ اللہ کے دین اور اعتدال اور میانہ روی کو پھیلانے میں اس کے کردار کی حفاظت کی جاسکے

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div